طارق فاطمی کی تاشقند میں ازبکستان اور مالدیپ کے وزراءخارجہ سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے منگل کو تاشقند میں ازبکستان اور مالدیپ کے وزراءخارجہ سے الگ الگ ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اقتصادی شعبے میں تعاون کو فرغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی نے تاشقند میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے منگل کو تاشقند میں ازبکستان اور مالدیپ کے وزراءخارجہ سے الگ الگ ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اقتصادی شعبے میں تعاون کو فرغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی نے تاشقند میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 43ویں اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ۔دونوں فریقوں نے برادرانہ تعلقات خصوصا معیشت اور تجارتی شبعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ طارق فاطمی نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل اجلاس کی میزبانی کیلئے بہترین انتظامات پر ازبک حکومت کی کوشوں کو سراہا۔معاون خصوصی طارق فاطمی نے اس موقع پر مالدیپ کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔دونوں وزراءنے دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا اور اسے مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply