اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموںوکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد نوجوانوں نے تحریک آزادی میں لازوال قربانیوں کی داستان رقم کردی ہے، مقبوضہ وادی کے ہر گلی محلے اور قصبوں میں آزادی کا ایک ہی نعرہ گونجتا ہے ، آج وہاں کرفیو کا 101 واں دن ہے، خوراک اور ادویات کا بحران ہے،اسکے باوجود …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموںوکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد نوجوانوں نے تحریک آزادی میں لازوال قربانیوں کی داستان رقم کردی ہے، مقبوضہ وادی کے ہر گلی محلے اور قصبوں میں آزادی کا ایک ہی نعرہ گونجتا ہے ، آج وہاں کرفیو کا 101 واں دن ہے، خوراک اور ادویات کا بحران ہے،اسکے باوجود وہاں روز ایک ریفرنڈم ہوتا ہے جس کا فیصلہ ہےکہ بھارتی غلامی قبول نہیں ،حریت پسند قیادت پابند سلاسل ہے، سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک اورشبیرشاہ صعوبتیں براداشت کر رہے ہیں، یاسین ملک کو علیل ہونے کے باوجود علاج معالجے کے سہولت نہیں دی جارہی ، دنیا میں ہر انقلاب کا ایک رنگ ہوتا ہے اسوقت مقبوضہ جموںوکشمیر میں برپا انقلاب کا رنگ گہرا سبز ہے جو اس بات کی گواہی ہےکہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں ایک کے بغیر دوسرے کا وجود نامکمل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان آف کینفلیکٹ اینڈ سیکورٹی سڈیڈیز (پکس) کے زیر اہتمام کشمیر اپ رائزنگ کے نام سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سمینار کے دوسرے سیشن سے انسٹی ٹیوٹ کے چئیرمین سابق سنیئٹر اکرم ذکی، سابق چیئرمین واپڈا انجنئیر شمس الملک، پروفیسر اشرف صراف اور مشعال ملک نے بھی خطاب کیا ۔








