نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم ویڈیو لنک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد و ہیڈ کوارٹر سمیت پشاور، کوئٹہ، کراچی اور لاہور کے تمام ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر شریک ہوئے۔ کانفرنس میں اعلیٰ معیاری تربیت و ہنر کی جانچ اور امتحان کے نظام میں بہتری لانے کا فیصلہ …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم ویڈیو لنک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد و ہیڈ کوارٹر سمیت پشاور، کوئٹہ، کراچی اور لاہور کے تمام ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر شریک ہوئے۔ کانفرنس میں اعلیٰ معیاری تربیت و ہنر کی جانچ اور امتحان کے نظام میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نیوٹیک نے تربیت کے اختتام پر گھسے پٹے روایتی اور نام نہاد امتحان کی بجائے ترقی یافتہ ممالک کی طرح اسسمنٹ کا جدید ترین نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق نوے فیصد امتحان پریکٹیکل ٹیسٹ اور دس فیصد انٹرویو کی صورت میں ہوگا۔ اور تین ممتحن میں سے دو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہرین ہوں گے ۔ اس نظام کے تحت زیر تربیت نوجوانوں کا اصل ہنر نکھر کر سامنے آئے گا جس سے ان کی ہنر مندی کا معیار بہت بہتر ہو گا اور اس کے نتیجہ میں انہیں ملنے والے سر ٹیفکیٹ کی دنیا بھر میں ساکھ قائم ہوگی اور نیوٹیک کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کو دنیا بھر کے ممالک میں آسانی سے روزگار مل سکے گا۔

Leave a Reply