سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا ہے اور مسلسل کسی بھی جوابی کارروائی سے اجتناب کر رہا ہے تاہم اگر بھارت کی طرف سے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا ہے اور مسلسل کسی بھی جوابی کارروائی سے اجتناب کر رہا ہے تاہم اگر بھارت کی طرف سے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو پوری پاکستانی قوم مل کر اس کا جواب دے گی، پاکستانی قوم اور افواج ملکی سلامتی اور دفاع کےلئے متحد اور ہمہ وقت تیار ہیں۔ انقرہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین پی یو آئی سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے 36 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 57 اسلامی ممالک کی پارلیمان کے سپیکر، چیئرمین، صدور اور نمائندہ تنظیموںنے شر کت کی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ عوام میں اشتعال پیدا کرنے والی بنیادی وجوہات کے خاتمہ کے بغیر امن و استحکام قائم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے شرکاءکو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف بر صغیر بلکہ پورے خطہ کی ترقی وخوشحالی صرف ایک خواب بن کر رہ جائے گا، اگر عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر سے پہلوتہی کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو خطہ کے امن و استحکام کےلئے کشیدگی میں اضافہ سے گریز کرنا چاہئے۔

Leave a Reply