وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر قانون زاہد حامد کی سربراہی میں قانونی امور نمٹانے سے متعلق وفاقی کابینہ کی قائمہ کمیٹی نے 30 ستمبر کو اطلاعات تک رسائی کے حق کے مجوزہ بل کی منظوری دیدی ہے، مجوزہ بل منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اطلاعات تک رسائی سے آئین کی …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر قانون زاہد حامد کی سربراہی میں قانونی امور نمٹانے سے متعلق وفاقی کابینہ کی قائمہ کمیٹی نے 30 ستمبر کو اطلاعات تک رسائی کے حق کے مجوزہ بل کی منظوری دیدی ہے، مجوزہ بل منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اطلاعات تک رسائی سے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی، اطلاعات تک رسائی کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے، قائداعظم نے ایک وکیل کی حیثیت سے پاکستان کا کامیاب مقدمہ لڑا، پاکستان کو آمریت سے نکال کر جمہوریت کے راستے پر گامزن کرنے میں وکلاءکا کردار اہم ہے۔ وہ منگل کہ یہاں اطلاعات تک رسائی کے موجودہ قوانین اور وفاقی سطح پر قانون سازی کی ضرورت کے موضوع پر یہاں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کے بل پر عملدآمد عوام کا مطالبہ ہے اور حکومت اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا کیونکہ مجوزہ بل کو اتفاق رائے سے حتمی شکل دی جائے گی اوراس بل کو قانون بننے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی سے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے علاوہ قانون کی حکمرانی اور ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی، اطلاعات تک رسائی کا موثر قانون نہ ہونے کے باعث بعض اوقات سنی سنائی خبریں چھپتی ہیں جن کی بعد ازاں وضاحت ہوتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر ایک منتخب حکومت عوام سے اپنے امور چھپاتی ہے تو یہ جمہوریت کے خلاف تصور ہوگا، معاشرے میں اطلاعات تک رسائی کے حق کا کوئی احترام نہیں یہ جمہوریت نہیں ہے۔

Leave a Reply