وزیراعظم نواز شریف نے خراب موسم کے باعث نیلم جہلم اور ڈنہ کا اپنا دورہ ملتوی کر دیا اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے منگل کو خراب موسم کے باعث آزاد کشمیر میں نیلم جہلم اور ڈنہ کا اپنا دورہ ملتوی کر دیا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو موسم میں اچانک تبدیلی کی بناءپر …
وزیراعظم نواز شریف نے خراب موسم کے باعث نیلم جہلم اور ڈنہ کا اپنا دورہ ملتوی کر دیا

مزید خبریں
وزیراعظم نواز شریف نے خراب موسم کے باعث نیلم جہلم اور ڈنہ کا اپنا دورہ ملتوی کر دیا
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے منگل کو خراب موسم کے باعث آزاد کشمیر میں نیلم جہلم اور ڈنہ کا اپنا دورہ ملتوی کر دیا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو موسم میں اچانک تبدیلی کی بناءپر آدھے راستے سے واپس لوٹنا پڑا۔ وزیراعظم نے ڈنہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کرنا تھے جبکہ نیلم جہلم پن بجلی کے منصوبے پر کام کا جائزہ لینا تھا۔ پروگرام میں تبدیلی کے باعث پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان نے وزیراعظم کی جانب سے متاثرین میں چیک تقسیم کئے۔








