اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایف بی آر کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ پاناما اور بہماس لیکس میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے وزارت خارجہ کے ذریعے 9 ٹیکس ہیونز سے رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت منگل کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں پاناما اور بہماس لیکس …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایف بی آر کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ پاناما اور بہماس لیکس میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے وزارت خارجہ کے ذریعے 9 ٹیکس ہیونز سے رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت منگل کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں پاناما اور بہماس لیکس سے متعلق فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سٹیٹ بینک اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے محصولات ہارون اختر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاناما اور بہماس لیکس کے ساتھ ساتھ ٹیکس ہیونز میں برٹش ورجن آئی لینڈز سیچلز، نیو، ساماﺅ، انگوئیلا، موریش اور جرسی شامل ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بیرون ملک سے اضافی معلومات حاصل کرتے ہوئے ضروری قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کو دونوں لیکس میں آنے والے افراد کو جاری ہونے والے نوٹسز اور ان کے جواب کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ا








