ترجمان دفتر خارجہ کا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری بیان

پاکستان نے بھارت کے ساتھ جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا ہےِِِ، بلوچستان اور کراچی میں تخریبی سرگرمیوں میں ’را‘ کے ملوث ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ کا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری بیان اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کے ساتھ جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا ہے اور بلوچستان اور کراچی …

پاکستان نے بھارت کے ساتھ جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا ہےِِِ، بلوچستان اور کراچی میں تخریبی سرگرمیوں میں ’را‘ کے ملوث ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے
ترجمان دفتر خارجہ کا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری بیان
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کے ساتھ جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا ہے اور بلوچستان اور کراچی میں تخریبی سرگرمیوں میں ’را‘ کے ملوث ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خارجہ سیکریٹری اعزاز احمد چوہدری نے ہارٹ آف ایشیاءاستنبول پراسیس کے اجلاس کے موقع پر نئی دہلی میں بھارت کے سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری کئے جانے والے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان کے خارجہ سیکریٹری نے بھارتی خارجہ سیکریٹری کو بتایا کہ اس طرح کے واقعات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Leave a Reply