چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس

147
APP02-19 ISLAMABAD: October 19 - Qamar Zaman Chaudhry, Chairman NAB chairing Executive Board Meeting (EBM) of NAB at NAB Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 6 ارب روپے کی مبینہ خرد برد میں ملوث ڈائریکٹر پیپکو رسول خان محسود، فنڈز میں خوردبرد پر پی ایچ اے فاﺅنڈیشن کے افسران کے خلاف بدعنوانی ریفرنس، مکہ ہاﺅسنگ پراجیکٹ میں تین ٹاورز کی تعمیر کے ٹھیکہ میں8 ملین ڈالر کی خرد برد پر وزارت مذہبی امور کے افسران، ڈی ایچ اے رانچز اسلام آباد کے ناقابل فروخت الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ اوپن مارکیٹ میں غیر قانونی طریقہ اور معاہدہ کے برعکس فروخت کرنے پرمیسرز الائسیم ہولڈنگ پاکستان لمیٹڈ کی انتظامیہ، اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی کے مبینہ الزام پرسیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی، محکمہ ریونیو سندھ کے افسران ،پارک ویو ولاز/ریور ایج ہاﺅسنگ سوسائٹی لاہور کی انتظامیہ کے خلاف انوسٹی گیشن ،ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کیلئے ملیر ریور بند کی ری الائنٹمنٹ/تعمیر اور ملیر ریور بند کراچی کی اراضی کی غیر قانونی طریقہ سے الاٹمنٹ پر حکومت سندھ کے سرکاری افسران کے خلاف انکوائری جبکہ عدم ثبوت کی بناءپر برطانیہ میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن، سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا گلزار خان، ڈائریکٹر کالونی گروپ آف کمپنیز فرید مغیث شیخ کے خلاف انکوائری اورپاکستان تمباکو بورڈ کے افسران کے خلاف انوسٹی گیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔