پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی کے منصوبہ جات میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، حکومت کی مدت کے اختتام تک نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ صارفین کو سستی بجلی بھی دستیاب ہوگی وزیراعظم محمد نواز شریف کا بجلی کے منصوبہ جات پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا بجلی کے منصوبہ جات پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی کے منصوبہ جات میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، حکومت کی مدت کے اختتام تک نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ صارفین کو سستی بجلی بھی دستیاب ہوگی
وزیراعظم محمد نواز شریف کا بجلی کے منصوبہ جات پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی کے منصوبہ جات میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس کی مدت کے اختتام تک نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ صارفین کو سستی بجلی بھی دستیاب ہوگی۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں بجلی کے منصوبہ جات پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 1999ءسے لے کر 2013ءتک پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بجلی کی طلب بڑھی اور ایک دن میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاتی رہی۔








