راجہ ظفرالحق کی اے پی پی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر کے رکن راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ بربریت کے بعد عالمی سطح پر بھارت کو اس ظلم وستم سے روکنے کا احساس بڑھ رہاہے ، خود بھارت میں سے بھی حکمران بی جے پی کو چھوڑ کر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت کی …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر کے رکن راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ بربریت کے بعد عالمی سطح پر بھارت کو اس ظلم وستم سے روکنے کا احساس بڑھ رہاہے ، خود بھارت میں سے بھی حکمران بی جے پی کو چھوڑ کر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دباﺅ کا شکار ہیں، برکس اجلاس میں بھارت کو پاکستان کے خلاف کوئی پذیرائی نہیں مل سکی ۔ جمعرات کو ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ظفرالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے برہان وانی کی شہادت کے بعد بربریت کا سلسلہ بڑھ گیا ہے ، پیلٹ گنز کے استعمال سے کشمیریوں کو بینائی سے محروم کیا جارہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے،انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جارہی ہیں جس کے بعد اب عالمی سطح پر یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ ہندوستان کو مقبوضہ کشمیرمیں اس بربریت اور ظلم وستم سے روکا جائے ۔

Leave a Reply