ڈاکٹر ملحیہ لودھی کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال

اقوام متحدہ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 300نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حل یعنی دو ریاستوں کے قیام کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین کے بار ے بحث میں حصہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ میں …

اقوام متحدہ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 300نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حل یعنی دو ریاستوں کے قیام کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین کے بار ے بحث میں حصہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملحیہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے نزدیک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیئے 1967سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آذاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین پر غاصبانہ اسرائیلی قبضہ اور فلسطینی باشندوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھنا خطے میں بے سکونی اور بحرانی کفیت کا بنیادی سبب ہے۔ ڈاکٹر ملحیہ لودھی نے کہا اسرائیلی آباد کاری کو روکنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی سے اسرائیل کی ہٹ دھرمی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کی سنگین صورتحال کے باعث انسانی مشکلات میں اضافہ ہو ا ہے اور متعدد افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور انہیں مہاجرت اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

Leave a Reply