وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اختراعی بنیاد پر معاشی ایجنڈے کے حصول کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔سائنس و ٹیکنالوجی اور اختراع وژن 2025 کے تقریباً تمام اہداف میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے تاہم توانائی، فوڈ سیکورٹی، پانی، حفظان صحت، اعلی تعلیم کے تمام شعبوں اور خدمات کی موثر ترسیل اور برآمدات میں …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اختراعی بنیاد پر معاشی ایجنڈے کے حصول کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔سائنس و ٹیکنالوجی اور اختراع وژن 2025 کے تقریباً تمام اہداف میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے تاہم توانائی، فوڈ سیکورٹی، پانی، حفظان صحت، اعلی تعلیم کے تمام شعبوں اور خدمات کی موثر ترسیل اور برآمدات میں اضافہ سائنس و ٹیکنالوجی کی براہ راست مداخلت کے بغیر ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی) کے زیر اہتمام نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی، اختراعی حکمت عملی اور عملی منصوبہ کے بارے میں سٹیک ہولڈرز کے مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت سائنس و ٹیکنالوجی اور اختراعی بنیادوں پر معاشی ایجنڈے کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کو درپیش چیلنجوں اور اس کے حل کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی تفصیل سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں دستاویز کی تیاری میں وفاقی سیکرٹری کی ذاتی کوششوں اور ہر مرحلے میں انکی رہنمائی اور مشاورت کو سراہا۔ وفاقی سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی فضل عباس مکین نے تقریب کے تکنیکی سیشن کی صدارت کی۔

Leave a Reply