طارق فضل چوہدری کی سفید چھڑی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں شرکت

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے عالمی دن برائے تحفظ سفید چھڑی کے حوالہ سے ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں بصارت سے محروم بچوں نے شرکت کی اور سفید چھڑی کی اہمیت سے متعلق مختلف پروگرام پیش کئے۔ تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے عالمی دن برائے تحفظ سفید چھڑی کے حوالہ سے ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں بصارت سے محروم بچوں نے شرکت کی اور سفید چھڑی کی اہمیت سے متعلق مختلف پروگرام پیش کئے۔ تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام اداروں میں خصوصی بچوں کو معاشرے میں عام فرد کی طرح زندگی گزارنے کیلئے خود اعتمادی فراہم کی جاتی ہے، ڈائریکٹوریٹ کے سات اداروں میں پندرہ سو سے زائد خصوصی بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے، ادارہ انتہائی لگن اور محنت سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ذاتی کاوشوں کی بدولت وزیراعظم کے تعلیمی ریفارمز پروگرام میں سپیشل ایجوکیشن کے سکولوں کو بھی شامل کیا گیا اور ان سکولوں میں موجود سہولتوں کی بہتری کا کام جاری ہے۔

Leave a Reply