اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا ہے کہ عدالتی کارروائی نے واضح کردیا کہ عدالتیں آزاد ہیں، مسلم لیگ( ن) ہمیشہ سے آئین اور قانون کی بالا دستی کی حامی ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ پانامہ مسئلہ عدالت میں زیر سماعت ہے اسلئے دھرنوں کی گنجائش نہیں رہتی اورضمن میں …
عدالتی کارروائی نے واضح کردیا کہ عدالتیں آزاد ہیں، بیرسٹر محسن رانجھا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا ہے کہ عدالتی کارروائی نے واضح کردیا کہ عدالتیں آزاد ہیں، مسلم لیگ( ن) ہمیشہ سے آئین اور قانون کی بالا دستی کی حامی ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ پانامہ مسئلہ عدالت میں زیر سماعت ہے اسلئے دھرنوں کی گنجائش نہیں رہتی اورضمن میں عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ انتشار، جلاو گھیراو اور دباو کی سیاست غیر اخلاقی ہے۔محسن رانجھا نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے پاس لوگوں کو بیوقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں۔عمران کی اسلام آباد بند کرنے کے کال ہٹ دھرمی ہے۔عمران اسلام آباد کو بند نہیں بلکہ معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور عوام ان مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔








