نیب لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے ،وہ قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد/راولپنڈی بیورو کی طرف سے سرکاری اداروں، مضاربہ سکینڈل سمیت 240 متاثرین میں 7 کروڑ 51 لاکھ 95 ہزار روپے کے چیک تقسیم کرنے …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے ،وہ قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد/راولپنڈی بیورو کی طرف سے سرکاری اداروں، مضاربہ سکینڈل سمیت 240 متاثرین میں 7 کروڑ 51 لاکھ 95 ہزار روپے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوسی خطاب کر رہے تھے۔سردار محمد یوسف نے بدعنوانی کے مقدمات کی موثر پیروی کرنے اور خوردبرد کی گئی رقم کی برآمدگی کیلئے بھرپور کارروائی کرنے پر ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بدعنوانی سے پاک معاشرے کیلئے اپنے تعاون اور گزشتہ تین سال میں حج کے دوران بدعنوانی کی روک تھام کے حوالے سے وزات مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ منافع کی لالچ میں غیر منظور شدہ سکیموں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔

Leave a Reply