وفدکی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل اقوام متحدہ کے نومنتخب سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹرس کی دعوت پر آئندہ ماہ پرتگال کے دورہ کے موقع پر ان سے ملاقات کریں گے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں پرتگال سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری کے ایک وفد نے ولیم مونٹیریو کی سربراہی میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل اقوام متحدہ کے نومنتخب سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹرس کی دعوت پر آئندہ ماہ پرتگال کے دورہ کے موقع پر ان سے ملاقات کریں گے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں پرتگال سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری کے ایک وفد نے ولیم مونٹیریو کی سربراہی میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل سے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی رہنما آمنہ ملک سمیت دیگر وزارت انسانی حقوق کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں دوست ممالک کے درمیان کاروباری مواقع اور باہمی تعلق کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر کامران مائیکل نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی جامع حکمت عملی کی بدولت پورے ملک میں دہشت گردی پر قابو پالیا گیا ہے اور اب ہم امن و استحکام اور تعمیر وترقی کے نئے دورمیں داخل ہورہے ہیں۔

Leave a Reply