کوئٹہ۔21اکتوبر ( اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت وبلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہاہے کہ عمران خان اسلام آباد کوبند کرنے کی بجائے سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن کے فیصلوں کاانتظارکریں،سپریم کورٹ نے پانامالیکس کے معاملے پرتمام فریقین کونوٹس جاری کردیئے ہیں اس لیے عمران خان اداروں پراعتماد کرتے ہوئے فیصلوں کوتسلیم کریں ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جمعہ کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپاکستان …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہرکی کوئٹہ میں پریس کانفرنس

مزید خبریں
کوئٹہ۔21اکتوبر ( اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت وبلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہاہے کہ عمران خان اسلام آباد کوبند کرنے کی بجائے سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن کے فیصلوں کاانتظارکریں،سپریم کورٹ نے پانامالیکس کے معاملے پرتمام فریقین کونوٹس جاری کردیئے ہیں اس لیے عمران خان اداروں پراعتماد کرتے ہوئے فیصلوں کوتسلیم کریں ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جمعہ کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خلیل جارج بھی موجودتھے ۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت وبلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہاکہ اسلام آباد کوبند کرنا غیرآئینی وغیرقانونی اقدام ہے ۔تحریک انصاف کے 126 دن کے دھرنے کی وجہ سے پہلے ہی46 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی شکل میں ایک سال تاخیر سے ملی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام بہترین جج ہے کیونکہ عوام کوووٹ کے ذریعے اورجمہوری طریقے سے حکمرانوں کی تبدیلی کاحق حاصل ہے جبکہ تحریک انصاف جمہوریت کابساط لپیٹنے کی کوششیں کررہی ہے۔








