اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے عوام عمران خان کو وہ بیماری قرار دے رہے ہیں جو اس ملک کے سیاسی ڈھانچے وضع داری اورحیاءکے کلچر کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے‘ عمران خان کے ہر اقدام پر کڑی نظر رکھی جا …
مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے عوام عمران خان کو وہ بیماری قرار دے رہے ہیں جو اس ملک کے سیاسی ڈھانچے وضع داری اورحیاءکے کلچر کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے‘ عمران خان کے ہر اقدام پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جس کی روشنی میں قانون اپنا راستہ بنائے گا‘ اسلام آباد کو بند کرنے کے فیصلے پر اب بھی غور کر لیں ورنہ یہ فیصلہ آپ کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، عمران خان مختلف تنظیموں سے رابطوں کے ذریعے جن مسلح لوگ کو لا کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں اس کی مصدقہ اطلاعات موجود ہیں‘ حکومت عوام کے بنیادی حقوق کا خیال اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج رحیم یار خان میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے غریب، نادار اور علاج معالجہ کی سکت نہ رکھنے والے افراد کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجراءکیا، اس دوران عوام جو نعرے لگا رہے تھے وہ عمران خان کو ملک کی سب سے بڑی بیماری قرار دیتے ہوئے اس کے علاج کا مطالبہ کر رہے تھے۔ وزیراعظم کے منع کرنے پر بھی پورا مجمع یہ صدائیں بلند کرتا رہا۔








