اسلام آباد۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)ا کشمیر سے متعلق وزیر اعظم کے خصوصی نمائندوں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم اور رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں پاکستانی نژاد میئرز،کونسلرز اور کمیونٹی کو کشمیر اور پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر سٹیٹس کو کوئی آپشن نہیں،یہ صرف کشمیری عوام کے مصائب …
وزیر اعظم کے خصوصی نمائندوں کی لندن میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)ا کشمیر سے متعلق وزیر اعظم کے خصوصی نمائندوں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم اور رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں پاکستانی نژاد میئرز،کونسلرز اور کمیونٹی کو کشمیر اور پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر سٹیٹس کو کوئی آپشن نہیں،یہ صرف کشمیری عوام کے مصائب کو طوالت دینے کا ایک ذریعہ ہے۔اب تک دو طرفہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے اور اب تیسری پارٹی بالخصوص برطانیہ کی ثالثی کیلئے صحیح وقت ہے۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کے خصوصی نمائندوں نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور میڈیا کو مسئلہ کشمیر کے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی غرض سے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سٹیٹس کو کوئی آپشن نہیں یہ صرف کشمیری عوام کے مصائب کو طوالت دینے کا ایک ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک دو طرفہ مذاکرا ت کا کوئی حل نہیں نکلا،اس لئے تیسری پارٹی بالخصوص برطانیہ کی ثالثی کیلئے صحیح وقت ہے۔خصوصی نمائندوں نے کہا کہ عالمی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت پاکستان پر اڑی حملے کا الزام لگا رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی سیکورٹی فورسز کیجانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔دونوں نمائندوں نے کہا کہ امن خطے میں وقت کی اہم ضرورت ہے اس لئے دفاع کے بھاری بجٹس کو دونوں ملکوں کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کیا جاسکتا ہے۔








