صوبائی حکومتوں اور ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے غریب افراد کو غربت سے باہر نکالنا بی آئی ایس پی کا وژن ہے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا ورکشاپ سے خطاب مری ۔ 26 اپریل (اے پی پی) بی آئی ایس پی اپنی بھر پور صلاحیتوں کے ساتھ مستحق افراد کےلئے خدمات کی ترسیل کے ایک ایسے نمونے کےلئے پرعزم ہے جس کے ذریعے بی آئی ایس …
چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا ورکشاپ سے خطاب

مزید خبریں
صوبائی حکومتوں اور ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے غریب افراد کو غربت سے باہر نکالنا بی آئی ایس پی کا وژن ہے
چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا ورکشاپ سے خطاب
مری ۔ 26 اپریل (اے پی پی) بی آئی ایس پی اپنی بھر پور صلاحیتوں کے ساتھ مستحق افراد کےلئے خدمات کی ترسیل کے ایک ایسے نمونے کےلئے پرعزم ہے جس کے ذریعے بی آئی ایس پی کو ایک فعال پروگرام کی صورت میں لایا جائے جو انسانی وسائل کی ترقی اور تکمیلی خدمات تک بہتر رسائی میں مددگار ثابت ہو۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن نے منگل کو عالمی بینک کی جانب سے بھوربن میں منعقدہ سٹیک ہولڈرز ورکشاپ سے اپنے اختتامی کلمات کے دوران کیا۔








