جلیل عباس جیلانی کا واشنگٹن میں ورلڈ افیئرز کونسل میں خطاب

واشنگٹن ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے دوطرفہ اور بین الاقوامی سطح کے مذاکرات کیلئے سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور پانی کو پاکستان کے عوام کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے بھارتی ارادوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور امریکہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کریں، بھارت بے گناہ کشمیریوں پر مظالم …

واشنگٹن ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے دوطرفہ اور بین الاقوامی سطح کے مذاکرات کیلئے سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور پانی کو پاکستان کے عوام کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے بھارتی ارادوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور امریکہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کریں، بھارت بے گناہ کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں ورلڈ افیئرز کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سارک فورم میں شرکت سے انکار سمیت مذاکرات کیلئے تمام سفارتی کاوشوں کو سبوتاژ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات اور بالخصوص جموں و کشمیر کا اہم بنیادی مسئلہ حل کئے بغیر اور ایٹمی و میزائل ہتھیاروں کے شعبہ میں صبر و تحمل اور روایتی ہتھیاروں کے شعبوں میں توازن پیدا کئے بغیر جنوبی ایشیاءمیں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، اس کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ عالمی برادری بالخصوص امریکہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری موجودہ جدوجہد کشمیری عوام کی ان کی خواہشات کا ثبوت ہے کہ وہ عالمی برادری سے ان وعدوں کی تکمیل چاہتے ہیں جو ابھی تک پورے نہیں کئے گئے۔

Leave a Reply