اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے سفیر عبداللہ ایم الزہرانی نے جمعہ کو یہاں مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ علاقائی سلامتی، استحکام اور خارجہ تعلقات پر بحث کی۔ ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کا انتہائی اہم ملک ہے۔ انہوں نے سعودی سفیر کو پاکستان اور افغانستان کی صورتحال …
جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے سعودی سفیر عبداللہ ایم الزہرانی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے سفیر عبداللہ ایم الزہرانی نے جمعہ کو یہاں مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ علاقائی سلامتی، استحکام اور خارجہ تعلقات پر بحث کی۔ ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کا انتہائی اہم ملک ہے۔ انہوں نے سعودی سفیر کو پاکستان اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف سیاسی عمل سے ہی افغانستان میں امن آ سکتا ہے۔ انہوں نے سعودی سفیر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جہاں پر قابض بھارتی افواج کی طرف سے طاقت کے بہیمانہ استعمال سے صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور اڑی حملہ اسی سلسلے کی ایک مثال ہے۔








