لاہور۔22 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی برادری دارلحکومت کو جبراًبند کرنے کی دھمکیوں کا نوٹس لے،وہ جمعیت علماءپاکستان کے اکابرین سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے،اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کےا گےا،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی سربُلندی کیلئے جمعیت علماءپاکستان نے تاریخی کردار اداکیا …
سیاسی برادری دارالحکومت کو جبراًبند کرنے کی دھمکیوں کا نوٹس لے، خواجہ سعد رفیق

مزید خبریں
لاہور۔22 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی برادری دارلحکومت کو جبراًبند کرنے کی دھمکیوں کا نوٹس لے،وہ جمعیت علماءپاکستان کے اکابرین سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے،اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کےا گےا،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی سربُلندی کیلئے جمعیت علماءپاکستان نے تاریخی کردار اداکیا ہے،جمعیت علماءپاکستان سیاسی درجہ حرارت گھٹانے کیلئے اپنا قومی کردار اداکرے، صدرجمعیت علماءپاکستان پیر اعجاز ہاشمی، سیکریٹری جنرل اویس نورانی نے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان کسی کوجمہوری عمل میں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دے گی،انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام سب پر واجب ہے،پاکستان میں آئین کا احترام کرتے ہوئے جمہوریت کو پھلنے پھولنے دیا جائے۔








