ننکانہ صاحب/اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوںکو تیزی سے مکمل کررہی ہے اور 2018ءتک ان منصوبوں کی تکمیل کر کے ملک میں لازوال ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھ دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کوضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ …
وفاقی وزیر محمد برجیس طاہر کا ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
ننکانہ صاحب/اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوںکو تیزی سے مکمل کررہی ہے اور 2018ءتک ان منصوبوں کی تکمیل کر کے ملک میں لازوال ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھ دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کوضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی علاقے لنگو وال میں بجلی اور گیس سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج خنجراب تا گوادر پورے ملک میں میگا پروجیکٹس سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے شمار اہم پروجیکٹس حکومت نے بر وقت مکمل کر کے قومی خزانے کے اربوں روپے کی بچت کی ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی ترجہ دی جا رہی ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تعمیر کے نتیجے میں پاکستان کے پسماندہ علاقے بھی ترقی و خوشحالی کے اعتبار سے دوسرے ممالک کے برابر آنے والے ہیں ۔








