دوہا۔22اکتوبر (اے پی پی ) صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کو قطر پہنچ گئے،حماد انٹرنیشنل ائرپورٹ آمد پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات جاسم سیف احمد الصولیتی نے صدر مملکت کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔روایتی کپڑوں میں ملبوس دو بچوں نے صدر مملکت کو گلدستہ پیش کیا۔ قطر میں پاکستان کے سفیر شہزاد احمد اور سفارتخانے کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود …
صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کو قطر پہنچ گئے

مزید خبریں
دوہا۔22اکتوبر (اے پی پی ) صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کو قطر پہنچ گئے،حماد انٹرنیشنل ائرپورٹ آمد پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات جاسم سیف احمد الصولیتی نے صدر مملکت کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔روایتی کپڑوں میں ملبوس دو بچوں نے صدر مملکت کو گلدستہ پیش کیا۔ قطر میں پاکستان کے سفیر شہزاد احمد اور سفارتخانے کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔دورے کے دوران صدر مملکت قطر کے امیر اور دیگر اعلی حکام کیساتھ ملاقاتیں کرینگے۔دونوں فریق دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلووں کا جائزہ لیں گے۔بات چیت کے دوران علاقہ اور بین الاقوامی اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔پاکستانی حکام کے مطابق قطر میں صدر مملکت کے سرکاری سطح پر بات چیت اور رابطوں کے دوران توانائی،تجارت،سرمایہ کاری،دفاع اور پاکستانی افرادی قوت میں اضافے سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائیگی۔صدر مملکت کے حالیہ دورہ سے دونوں برادر ملکوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔








