پاکستان ایشین پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرے گا

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان ایشین پارلیمانی اسمبلی(اے پی اے) کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرے گا جس میں کمبوڈیا میں آئندہ ہونے والے 9ویں اجلاس کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان سینیٹ آف پاکستان میں ایشین پارلیمانی فوکل گروپ کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اجلاس میں شرکت …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان ایشین پارلیمانی اسمبلی(اے پی اے) کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرے گا جس میں کمبوڈیا میں آئندہ ہونے والے 9ویں اجلاس کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان سینیٹ آف پاکستان میں ایشین پارلیمانی فوکل گروپ کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اجلاس میں شرکت کی اور اے پی اے کے کردار کو مزید وسیع کرنے اور اس فورم کیلئے پاکستان کی خدمات پر بات کی۔ حال ہی میں کمبوڈیا میں اے پی اے کے اجلاس میں ایک قرارداد مرتب کی گئی جس میں پاکستانی وفد نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور پاکستانی موقف کو بہترین طریقے سے پیش کیا گیا جس میں مسئلہ کشمیر خصوصی طور پر شامل ہے۔ قرارداد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا گیا۔

Leave a Reply