اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی رائل فضائیہ کے کمانڈ ر میجر جنرل محمدبن صالح القطیبی سے رائل سعودی فضائیہ کے آپریشنل سینٹر( ریاض )میں ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کی آمد پر میجرجنرل محمدبن صالح القطیبی نے انکا استقبال کیا۔ائیر چیف نے رائل سعودی فضائیہ کے سربراہ سے انکے آفس …
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کی رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈ ر میجرجنرل محمدبن صالح القطیبی سے ملاقات،پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی رائل فضائیہ کے کمانڈ ر میجر جنرل محمدبن صالح القطیبی سے رائل سعودی فضائیہ کے آپریشنل سینٹر( ریاض )میں ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کی آمد پر میجرجنرل محمدبن صالح القطیبی نے انکا استقبال کیا۔ائیر چیف نے رائل سعودی فضائیہ کے سربراہ سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ دونوںمعزز شخصیات نے پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔








