وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجیانوشہ رحمان کی نجی ٹیلی وژن سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجیانوشہ رحمان نے کہا ہے کہ الزامات لگانے والے بو کھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں کیونکہ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کا دامن بالکل صاف ہے، ہم نے خود پر لگنے والے ہر الزام کو ان ٹی او آرز میں کور کیا جبکہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم محمد نواز …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجیانوشہ رحمان نے کہا ہے کہ الزامات لگانے والے بو کھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں کیونکہ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کا دامن بالکل صاف ہے، ہم نے خود پر لگنے والے ہر الزام کو ان ٹی او آرز میں کور کیا جبکہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کا ذکر تک نہیں ۔عمران خان اور انکی ٹیم کو فکر لاحق ہے کہ اس انکوائری کے نتیجے میں پی ٹی آئی کہیں کرپٹ ترین پارٹی کے طور پر سامنے نہ آجائے ۔ منگل کو نجی ٹیلی وژن کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کے مطالبات کو تسلی سے سنا اور کھلے دل سے ان کے مطالبے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کیلئے خط لکھا اور اب بھی اپوزیشن سے کہہ رہے ہیں کہ اگر انہیں ان ٹی او آرز پر کوئی اعتراض ہے تو وہ اس کا متبادل تجویز کریں تاکہ پتہ چل سکے کہ وہ کیا چاہ رہے ہیں۔

Leave a Reply