اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ایک سپورٹس یونیورسٹی قائم کرے گی جس کیلئے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے، وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے پہلے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کا انعقاد کروایا، ان کا خواب ہے کہ ہمارے کھلاڑی اولمپک گیمز ، کامن ویلتھ گیمز …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ایک سپورٹس یونیورسٹی قائم کرے گی جس کیلئے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے، وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے پہلے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کا انعقاد کروایا، ان کا خواب ہے کہ ہمارے کھلاڑی اولمپک گیمز ، کامن ویلتھ گیمز اور دیگر انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں اور اپنے جھنڈے کو بین الاقوامی سطح پر بلند کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ، وفاقی سیکرٹری محمد علی گردیزی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔








