میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ میڈیا ٹاﺅن کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے، لوگوں کو درپیش مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا ٹاون اسلام آباد کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسلم …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ میڈیا ٹاﺅن کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے، لوگوں کو درپیش مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا ٹاون اسلام آباد کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی، سوشل ورکر ڈاکٹر جمال ناصر سمیت سینئر صحافی بھی موجود تھے۔ میڈیا ٹاﺅن اسلام آباد کی جانب سے چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر شیخ انصر عزیز نے کہا کہ لوگوں کو درپیش مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے میڈیا ٹاون کو درپیش مسائل کے حل کا یقین دلایا۔ راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خراب معیشت ہمیں ورثے میں ملی اور حکومت کی انتھک کوششوں سے پاکستان بحرانوں سے باہر آیا ہے اور ترقی کے سفر پر گامزن ہے ۔

Leave a Reply