کراچی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو پرامن اور خوشحال ملک بنائیں گے، پاکستان کے عوام وسعت قلب رکھتے ہیں اور فلاحی اداروں کو دل کھول کر عطیات دیتے ہیں، عطیات دینے کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہئے اور ان اداروں کو عطیات دینے چاہئیں جو روشنی اور محبت پھیلاتے …
سینیٹر پرویز رشید کا پاکستان ڈس ایبل فاﺅنڈیشن کے دورے کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو پرامن اور خوشحال ملک بنائیں گے، پاکستان کے عوام وسعت قلب رکھتے ہیں اور فلاحی اداروں کو دل کھول کر عطیات دیتے ہیں، عطیات دینے کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہئے اور ان اداروں کو عطیات دینے چاہئیں جو روشنی اور محبت پھیلاتے ہیں، ایسے اداروں کو عطیات دینے سے گریز ضروری ہے جو اندھیرے اور نفرت پھیلا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ”پولیو کے عالمی دن“ کے موقع پر پاکستان ڈس ایبل فاﺅنڈیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ میں آج ایسے ادارے میں موجود ہوں جہاں دکھی انسانیت کی خدمت کی جا رہی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ادارے کے سربراہ کا تعلق بھی خصوصی افراد سے ہے اور وہ مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاشرے کے طاقتور افراد ہیں جو اپنی معذوری سے لڑ کر دوسروں کے لئے رہنمائی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں معذوری کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، میں یہ چاہتا ہوں کہ اس لفظ کو اپنے زبان و کلام سے ترک کر دیا جائے اور اس کے متبادل خصوصی افراد کے لئے اچھے الفاظ استعمال کئے جائیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کے عوام وسعت قلب رکھنے والے ہیں اور یہ دل کھول کر عطیات دیتے ہیں۔








