اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر اور رُکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2نومبر کو اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی ہوگی ‘بغاوت کرنے یا اسلام آباد کو بندکرنے والوں کو ہر صورت میں ادارے روکیں گے، عمران خان کی طرف سے اسلام آباد پر چڑھائی اور بغاوت کی کوشش پر قانون خود اپنا راستہ بنالے گا، …
وزیر مملکت محمد زبیر اور رُکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر اور رُکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2نومبر کو اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی ہوگی ‘بغاوت کرنے یا اسلام آباد کو بندکرنے والوں کو ہر صورت میں ادارے روکیں گے، عمران خان کی طرف سے اسلام آباد پر چڑھائی اور بغاوت کی کوشش پر قانون خود اپنا راستہ بنالے گا، عمران خان 33سال سے اپنی کمائی میں ٹیکس چوری سمیت دیگر بے قاعدگیاں کرتے رہے ہیں ‘صرف احتساب کےلئے پیش کرنے کابیان کافی نہیں ہے‘ وزیراعلی خیبر پختونخوا سرکاری وسائل اور پروٹوکول استعمال کرتے ہوئے وفاق کے خلاف سازشوں اور اسلام آباد چڑھائی کےلئے پلان بنا رہے ہیں‘ عمران خان ہسپتال کے پیچھے چھپ کر سیاست اور بے قاعدگیاں کرنا چاہتے ہیں‘ قانون ہاتھ میں لینے پر قانون کسی لیڈر یا کارکن کی تفریق نہیں کرے گا‘ وزیراعلی کے پی کے سیمت کسی بھی سرکاری ملازم نے اگر کسی بھی سیاسی عمل‘ دھرنے یا بغاوت کی کوشش میں حصہ ڈالا تو اس کے خلاف وفاق سخت کارروائی کرے گا۔ وہ پیر کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین علی بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔ وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کا یہ بیان کافی نہیں ہے کہ میں اپنے آپ کو احتساب کےلئے پیش کرتا ہوں‘ عمران خان پبلک فورم میں ہمارے تمام سوالوں کا جواب دیں اور جس جس بے قاعدگی میں ملوث تھے ان کا اعتراف کریں۔








