وفا قی وزیر احسن اقبال کا قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفا قی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے ،اقتصادی ترقی پوری توجہ مرکوز کرناہوگا، عالمی ادارے پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہے ہیں،ہمیں مایوسی پھیلانے والی دانشورانہ سوچ کو بدل کر اچھائیوں کو اجاگر کرنا ہوگا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوںنے پیر کو قومی یکجہتی …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفا قی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے ،اقتصادی ترقی پوری توجہ مرکوز کرناہوگا، عالمی ادارے پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہے ہیں،ہمیں مایوسی پھیلانے والی دانشورانہ سوچ کو بدل کر اچھائیوں کو اجاگر کرنا ہوگا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوںنے پیر کو قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارا مسئلہ نظام اور پالیسیوں کے تسلسل کا نہ ہونا ہے، ہمیں سالانہ بنیادوں پر لاکھ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہیں۔انہوںنے کہاکہ تمام آمر کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لے کر آئے اور جاتے ہوئے کرپشن کے انبار چھوڑ گئے، مسائل کا حل پارلیمانی نظام کی مضبوطی میں ہے، پارلیمانی نظام تمام اکائیوں کو ترقی کے مساویانہ مواقع فراہم کرتا ہے قومی یکجہتی پیدا کرنا ہے تو کسی کنفیوژن کا شکار ہوئے بغیر پارلیمانی جمہوریت کو مستحکم بنانا ہے ۔انہوںنے کہاکہ گڈ نیوز از نو نیوز کا کلچربدلنے کی ضرورت ہے خود پر یقین اور مثبت سوچ کو فروغ کو فروغ دے کر بے یقینی کا خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply