اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان پچھلے تین سال کے دوران سرحدی مارکیٹ سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں کامیابی سے داخل ہوا ہے، مورگن سٹینلے ایم ایس سی ایل انڈیکس میں پاکستان کی شمولیت عالمی مالیاتی منڈیوں کی طرف سے یہ اشارہ ہے کہ پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہو سکتا ہے۔ …
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکی وزیر خزانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان پچھلے تین سال کے دوران سرحدی مارکیٹ سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں کامیابی سے داخل ہوا ہے، مورگن سٹینلے ایم ایس سی ایل انڈیکس میں پاکستان کی شمولیت عالمی مالیاتی منڈیوں کی طرف سے یہ اشارہ ہے کہ پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ان کی اقتصادی ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ نے کرسٹین لیگارڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 2013ءمیں برسر اقتدار آنے کے بعد اختیار کیا جانے والا اقتصادی اصلاحات کا ایجنڈا مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور کا حصہ ہے، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت اور بھرپور حمایت کی وجہ سے پچھلے تین سال کے دوران اقتصادی اصلاحات کے چیلنج سے ہم نبرد آزما ہوئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کو ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے، انتہاءپسندی کے خاتمہ، معیشت کو مضبوط بنانے اور تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ سے متعلق کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔








