اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سر مارک لائل گرانٹ نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور ان کے ساتھ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات، علاقائی استحکام، سلامتی، خطہ کے سٹرٹیجک استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے برطانیہ کے قومی …
جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے سر مارک لائل گرانٹ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سر مارک لائل گرانٹ نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور ان کے ساتھ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات، علاقائی استحکام، سلامتی، خطہ کے سٹرٹیجک استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر کو بتایا کہ جنوبی ایشیاءکا سٹرٹیجک استحکام شدید دباﺅ میں ہے، اگر ہم تمام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مستقبل کی صدی ایشیاءکی صدی ہو تب اس کی سٹرٹیجک صورتحال اور توازن کو مدنظر رکھنا ہو گا، اگر سٹرٹیجک توازن کو یقینی بنانا ہے تو ہمیں کسی ایک کو دوسرے پر ترجیح نہیں دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مستقبل کا ایک عظیم ملک ہے اور اسے صرف دہشت گردی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔ کشمیر کے مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مذاکرات سے انکار کرکے دوطرفہ طریقہ کار کو ناکام بنایا ہے۔








