جرمنی میں ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال

برلن ۔ 27 اپریل (اے پی پی)جرمنی میں کئی ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث جرمن ہوائی کمپنی لفتھانزا نے کہا ہے کہ وہ اپنی سیکڑوں پروازوں کو منسوخ کر رہی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن ہوائی کمپنی لفتھانزا نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے کئی ہوائی اڈوں بشمول فرینکفرٹ اور میونخ کے ملازمین کی ہڑتال کے سبب بدھ کو تقریبا نو سو پروازیں منسوخ ہو …

برلن ۔ 27 اپریل (اے پی پی)جرمنی میں کئی ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث جرمن ہوائی کمپنی لفتھانزا نے کہا ہے کہ وہ اپنی سیکڑوں پروازوں کو منسوخ کر رہی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن ہوائی کمپنی لفتھانزا نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے کئی ہوائی اڈوں بشمول فرینکفرٹ اور میونخ کے ملازمین کی ہڑتال کے سبب بدھ کو تقریبا نو سو پروازیں منسوخ ہو ئیں ۔لفتھانزا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کمپنی کی تقریبا 555 پروازیں جنھیں میونخ ہوائی اڈے پراترنا یا وہاں سے روانہ ہونا تھا، منسوخ کی جا رہی ہیں جبکہ فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر بھی اترنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی 350 پروازوں کو منسوخ کیا جا رہا ہے

Leave a Reply