جنیوا ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہیں‘ پوری کشمیری قیادت کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے‘ یاسین ملک کی حالت نازک ہے‘ پاکستان کی پارلیمنٹ شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے‘ پارلیمنٹس کو انسانی حقوق …
سپیکر قومی اسمبلی کا بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
جنیوا ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہیں‘ پوری کشمیری قیادت کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے‘ یاسین ملک کی حالت نازک ہے‘ پاکستان کی پارلیمنٹ شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے‘ پارلیمنٹس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور لوگوں پر تشدد رکوانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے 135ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی حیثیت سے متعلق آزاد قومی کمیشن اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کا پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے قیام بڑی کامیابیاں ہیں۔ پچھلے دس سال کے دوران پارلیمنٹ میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے درجنوں بل منظور کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 87 خواتین ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل ویمن پارلیمانی کاکس نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل کے دوران توازن قائم کیا ہے۔








