دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے دہشت گردوںکے نیٹ ورک، حامیوں اور فنڈنگ کرنے والوں کا پتا لگانا ضروری ہے،حسن عسکری

111

اسلام آباد ۔25 اکتوبر (اے پی پی)معروف دفاعی تجزیہ کار حسن عسکری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے ،دہشت گردوںکے نیٹ ورک، حامیوں اور فنڈنگ کرنے والوں کا پتا لگانا ضروری ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گزشتہ دو سالوں میں دہشتگردی کے حملوں میں کمی ہوئی تاہم گزشتہ رات پولیس ٹرینگ سنٹر پر حملے نے یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ دہشگرد ابھی بھی موجود ہیں اور یہ ٹارگٹ کی تلاش میں رہتے ہیں اور موقع ملتے ہی حملہ کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ دہشگردی کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ سکیورٹی اقدامات میں تبدیلی کے ساتھ دہشت گردوں کے نیٹ ورک، حامیوں، فنڈنگ اور ٹرینگ دینے والوں کا پتا لگایا جائے