وفاقی وزیر احسن اقبال کی کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کا عفریت جڑ سے اکھاڑنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ وفاقی وزیر …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کا عفریت جڑ سے اکھاڑنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کوئٹہ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

Leave a Reply