آزادکشمیر کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ منگل کو آزادکشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور ایم ایل اے چوہدری مسعود خالد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ محمدنواز شریف آزادکشمیر کی تعمیر وترقی …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ منگل کو آزادکشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور ایم ایل اے چوہدری مسعود خالد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ محمدنواز شریف آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیںاور اُن کی یہ خواہش ہے کہ انفرسٹرکچر ،صحت اور سیاحت کے حوالے سے آزادکشمیرمیں مثالی کام کیا جائے جس سے آزادکشمیر کے عوام بھرپور طریقے سے مستفید ہو سکیں۔انہوںنے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کی عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور آزادکشمیر میں مضبوط انفرسٹرکچرکی بنیاد رکھی جائے گی۔ملاقات میں ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور سول آبادی کونشانہ بنانے کی پرُ زور مذمت کی گئی اور بھارتی جارحیت کا بہادری اورجوانمردی سے مقابلہ کرنے کا عہد کیا گیا ۔

Leave a Reply