ابوظہبی ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) یاسرشاہ کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 133 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، کالی آندھی کی ٹیم میچ کے آخری روز 456 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 322 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، جرمین بلیک …
یاسرشاہ کی تباہ کن باﺅلنگ، پاکستان نے کالی آندھی کو دوسرے ٹیسٹ میں 133 رنز سے ہرا کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
ابوظہبی ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) یاسرشاہ کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 133 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، کالی آندھی کی ٹیم میچ کے آخری روز 456 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 322 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، جرمین بلیک ووڈ کی 95 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، یاسرشاہ پاکستان کے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے میچ میں 10 وکٹیں لیکر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یاسر شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔









