کوئٹہ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں،ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم سب کوئٹہ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اس وقت پورے ملک میں ایک غم کی لہر ہے اور کسی کے پاس بھی وہ الفاظ نہیں …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم سب کوئٹہ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اس وقت پورے ملک میں ایک غم کی لہر ہے اور کسی کے پاس بھی وہ الفاظ نہیں جن سے شہدا کے لواحقین کے غم میں کمی آسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام تقطہ اعتراض میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کوئٹہ گئے اور شہدا کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوئے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے کل ہی کہہ دیا تھا کہ اس افسوس ناک واقعے کی اعلیٰ سطحی تفتیش کی جائے اور جو بھی اس میں ملوث ہیں یا اس سازش کے کے پیچھے کارفرما ہیں خواہ وہ اندرونی طاقتیں ہوں یا بیرونی انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی

Leave a Reply