بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے بنگلہ دیش کے صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں

113
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر رفیع الزماں صدیقی نے بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان کے ہائی کمشنر نے بدھ کو بنگلہ دیش کے صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے گئے۔ بنگلہ دیش کے صدر نے پاکستانی ہائی کمشنر کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا اور ان کو فرائض منصبی کی ادائیگی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ہائی کمشنر نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ سیاسی،اقتصادی،ثقافتی اور دفاعی رشتوں کو مزید فروغ دینے سے متعلق حکومت پاکستان کی خواہش ظاہر کی۔انہوں نے تجارت، عوام کے مابین رابطوں اور تمام سطح پر تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ ہائی کمشنر نے کہا پاکستان بنگلہ دیش کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔رفیع الزماں صدیقی دوسری مرتبہ بنگلہ دیش میں ہائی کمشنر کے عہدے پے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔