وزیر اعظم کی جانب سے وسط ایشیائی ممالک کے لئے ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز خوش آئند ہے، افتخار احمد ووہرا

139

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت کے سابق چئیرمین افتخار احمد ووہرا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے وسط ایشیائی ممالک کے لئے ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز خوش آئند ہے۔ ہفتے کو ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون تنطیم کے وزراءکے اجلاس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے وسط ایشیائی ممالک کے لئے ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز خوش آئند ہے ، ورکنگ گروپ قائم کرنے سے رکن ممالک میں تجارتی روابط مذید بہتر ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ گروپ میں اگر کاروباری شخصیات کو شامل کر لیا جائے تو اس کی اہمیت اور افادیت میں مذید اضافہ ہو سکتا ہے