
راولپنڈی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے قطر کے وزیر مملکت دفاعی امور ڈاکٹر خالد بن محمد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سلامتی کے امور زیر غور آئے ۔قطر کے وزیر مملکت نے خطے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں اور کامیابیوں کا اعتراف کیا ۔