قیصر احمد شیخ کی پریس کانفرنس

148
APP10-27 ISLAMABAD: October 27 – MNA/ Chairman Standing Committee on Finance and Special Envoy of PM, Qaiser Ahmed Sheik addressing press on Kashmir and Panama Issues. APP photo by Afzaal Chaudhry

برطانیہ میں کشمیر پر قائم گروپ نے کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھجوانے پر غور شروع کر دیا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل میں برطانیہ کو کردار اداکرنا ہوگا، اگر دوطرفہ بنیادوں پر یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا تو عالمی برادری کو اس میں کردار ادا کرنا چاہئے
مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیر میں حالیہ بھارتی مظالم سے آگاہی کے لئے برطانیہ بھجوائے گئے پارلیمانی وفد کے نمائندے قیصر احمد شیخ کی پریس کانفرنس
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے اور کشمیر میں حالیہ بھارتی مظالم سے آگاہی کے لئے برطانیہ بھجوائے گئے پارلیمانی وفد کے نمائندے قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کشمیر پر قائم گروپ نے کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھجوانے پر غور شروع کر دیا ہے، کشمیر کا مسئلہ برطانیہ کا ہی پیدا کردہ ہے اور اس کے حل میں برطانیہ کو کردار اداکرنا ہوگا، اگر دوطرفہ بنیادوں پر یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا تو عالمی برادری کو اس میں کردار ادا کرنا چاہئے۔ جمعرات کو یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور حالیہ مظالم سے آگاہی دینے کے لئے دو رکنی وفد نے برطانیہ کا دورہ کیا، دورے کے دوران برطانیہ کے اراکین پارلیمان سے ملاقاتیں ہوئیں ،وفد نے پارلیمنٹ میں آل پارٹیز گروپ برائے پاکستان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ نے فیکٹ فائنڈنگ مشن کشمیر بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے انہیں پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی دی، وہاں میڈیا میں کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر نہیں کیا گیا، ہم نے انہیں بتایا کہ اس مسئلہ کو کیوں اجاگر نہیں کیا جا رہا، اس گروپ نے وزیراعظم برطانیہ کے دورہ بھارت پر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا، ہم نے موقف اختیار کیا کہ اگر دوطرفہ طور پر کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو عالمی طاقتوں کو اس میں کردار ادا کرنا چاہئے، کب تک کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموشی اختیار کئے رکھیں گے۔