پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں جو انقلابی ترقی آئی ہے اس میں ہماری محنت اور پالیسیاں ہیں،انوشہ رحمن

102

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں مجوزہ آئی ٹی پالیسی برائے 2016 کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک کثیرالجہتی مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہاکہ انڈسٹری کی بھر پور حمائت کے بغیر کسی بھی پالیسی کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے ۔پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں جو انقلابی ترقی دیکھنے میں آئی ہے اس کے پس پردہ ہماری محنت اور آئی ٹی سے متعلقہ ترجیحی پالیسیاں کار فرما ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ےہاں مجوزہ آئی ٹی پالیسی برائے 2016 کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک کثیرالجہتی مشاورتی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں بین الاقوامی سطح پر چار بڑے ایوارڈز سے نوازا گیا جو ہماری کاوشوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔