ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد کی گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات جائز ہیں اور حکومت تاجر برادری سمیت اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کا مکمل طور پر تحفظ کرے گیِ دارالحکومت کی تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش کریں گے۔ …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات جائز ہیں اور حکومت تاجر برادری سمیت اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کا مکمل طور پر تحفظ کرے گیِ دارالحکومت کی تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر خالد اقبال ملک کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد ان کا اپنا حلقہ انتخاب ہے اور خوش قسمتی سے ان کے پاس وزارت بھی کیپٹل ایڈمنسٹریشن کی ہے لہذا وہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش کریں گے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply