تاجکستان کے سفیر کی نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسے ملاقات

117
APP40-28 ISLAMABAD: October 28 – Ambassador of Tajikistan, Jonov Sher Ali in a meeting with Executive Director NAVTTC, Zulfiqar Cheema. APP

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور تاجکستان کے مابین فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میںتعاون کو فروغ دینے کیلئے تاجکستان کے سفیر جونوو شیر علی نے جمعہ کو نیوٹیک ہیڈ کوارٹر میں نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تاجکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بڑے گہرے سیاسی، سماجی، تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ پچھلے تین سالوں میں پاکستان نے معاشی میدان میں قابل ذکر ترقی کی ہے اور ہم معاشی اور تجارتی روابط کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم و تربیت کے میدان میں بھی تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے حالیہ منعقد ہونے والی انٹرنیشنل ٹیوٹ کانفرنس کی بہت تعریف کی اور نیوٹیک کے نئے اقدامات اور فنی ہنر مندی کے مقابلوں کو خوش آئند قرار دیا ۔